پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی گونج ،اجلاس میں شرکت سے قبل یہ کام ضرور کریں،اعلانات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کرونا کی گونج پہنچ گئی،
اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی میں ہینڈ سینیٹرئز نصب کر دیا ،اراکین پنجاب اسمبلی کو ہاتھ صاف کرکے اجلاس میں شرکت کا کہا جا رہا ہے ،اراکین اسمبلی نے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس سے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی تاہم ان میں سے ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے ، نئے مریض کا تعلق کراچی سے ہے جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 62 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 59 کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے تین کے ٹیسٹ نتائج ابھی نہیں آئے اس طرح صوبے میں کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے








