پنجاب کے کن کن اضلاع میں قرنطینہ سنٹر قائم ؟وزیراعلٰی نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس ہوا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے لئے 8 ارب کے اضافی فنڈز جاری کئے گئے ہیں، کمشنر لاہور کو ایکسپو سنٹر میں 24 گھنٹوں میں فیلڈ ہسپتال بنانے کا کہا گیا ہے، دفتر کی بجائے گھروں‌سے کام کروانے کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

کمشنر لاہور نے اجلاس میں بتایا کہ لاہور کے10ہوٹلز میں سے2کو آج قرنطینہ بنانے کیلئے فائنل کیاجائیگا،ہزاروں کی تعداد میں سینیٹائزرز آج کیمپس سے شہریوں میں تقسیم ہوں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

Shares: