پنجاب کے وزیر کے داماد کا تعلیمی ادارے پر قبضہ، کوریج کرنے والی ٹیم پر فائرنگ

0
40

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں یتیم بچوں‌ کے سکول پر قبضہ کی رپورٹنگ کرنے والے نیو ٹی وی کے اینکر رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، ذوالفقار مہتو، ناصرہ عتیق، حافظ‌ فیض، سالک نواز نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے. اسی طرح ایمرا کے صدر آصف بٹ، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایمپرا کے صدر راؤ شاہد ودیگر عہدیداران نے نیو ٹی وی کے اینکر رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قبضہ گروپ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

یتیم بچوں‌ کے سکول پر قبضہ تحریک انصاف کے وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم کرسٹین کے داماد کی جانب سے کیا گیا ہے.
رپورٹنگ کرنے والے صحافی رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کی گئی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ گروپ کی جانب سے چار گولیاں‌ فائرکی گئی ہیں. حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لے.

Leave a reply