پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون؟ خرم حمید روکھڑی کی اہم خبریں

ملٹری کورٹ میں شفافیت بہت ہے
0
101

سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں ترجمان استحکام پاکستان پارٹی خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیر اعلیٰ آئے اور اس کے لیے جتنی سیٹیں درکار ہوں گی وہ نکالیں گے۔


جبکہ مبشر لقمان نے کہا کہ اس کی ٹینشن نہیں وہ بھلے آپ کی 15 نشتیں بھی ہوں وزیر اعلیٰ کے امید علیم احمد خان ہیں، اس پر روکھڑی نے کہا کہ ہم اتنی نشستیں نکالیں گے کہ ہمارا ہی وزیر اعلیٰ ہوگا۔

جبکہ سینئر اینکر مبشرلقمان کی جانب سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین اور میاں نواز شریف پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی اور ایسا ہوتا تو پھر اس میں جانشین کا آپشن ہوتا ہے کیونکہ یہ تو سیاست کا حصہ ہے۔ ہم اس کے قائل نہیں لیکن جہانگیر نے پہلے بھی پارٹی میں موو کیا اور اب بھی ہوجائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
مغرب صیہونی اسرائیلی انسانیت سوز جرائم میں برابر کا شریک. سینیٹر مشاہد حسین سید
قاسم علی شاہ الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
ملٹری کورٹ بارے سوال پر کہا کہ ان کا نظام بہت اچھا ہے اور جو عدالت نے فیصلہ دیا اس میں کیا سب چیزیں واضح ہیں یا ایسے ہی ہیں لیکن ملٹری کورٹ میں شفافیت بہت ہے اور ان کی آفادیت بہت ہی اعلی قسم کی ہے۔

Leave a reply