اسرائیلی بمباری میں معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا شہید

32 سالہ مصنفہ حبا ابوندا کو اپنے ناول ’’آکسیجن ازناٹ فاردی ڈیڈ‘‘سے شہرت ملی
0
148
poetess

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں بہت ساری شہادتیں ہو چکی ہیں وہیں معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا بھی شہید ہوگئی ہیں۔32 سالہ مصنفہ حبا ابوندا کو اپنے ناول ’’آکسیجن ازناٹ فاردی ڈیڈ‘‘سے شہرت ملی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر حبا ابوندا کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے۔وائرل ویڈیو میں حبا ابوندا سوال کر رہی ہیں کہ “ہم کس جہنم میں رہ رہے ہیں؟ ایسا کیسے کب تک چلے گا؟”غزہ کی معروف مصنفہ حبا ابوندا نے اپنی شہادت سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں کہا تھا کہ ” اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں”۔

یاد رہے کہ” اس سے قبل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں وہ 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہوگیا تھا جو یوٹیوب پر ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل ہونے کا خواب سجائے ہوا تھا”۔عونی الدوس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں سے کچھ عرصہ قبل ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا تھا، وہ اپنے چینل پر “گیمنگ ویڈیوز” اپ لوڈ کرتے تھے اور اُن کا خواب تھا کہ وہ ایک مشہور اور کامیاب انسان بنیں۔شہید ہونے والی مصنفہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی تھیں.

پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

Leave a reply