پنجاب کابینہ کے وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

0
68

لاہور: پنجاب کابینہ کے 21 اراکین اسمبلی نے صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپی تھیں جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے، جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری صوبائی وزیرخزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

Leave a reply