پنجاب کابینہ کی تشکیل میں تاخیر، آزاد امیدواروں نے بھی وزارتیں مانگ لیں

0
109
maryam n

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا مگر کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک صوبائی کابینہ کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ، نگران کابینہ ہی کام کر رہی ہے

پنجاب کابینہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، 16 رکنی کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے،کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں کی جائے گی،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمی بخاری،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر کو وزارتیں ملنے کا امکان ہے، مریم نواز نے سیکرٹریٹ میں تمام محکموں سے بریفنگ لی ہے اور انہوں نے کابینہ بنانے کے لئے مشاورت شروع کر رکھی ہے، پنجاب میں خواتین کو بھی وزارتیں دی جائیں گی وہیں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی کابینہ میں شامل ہوں‌گے

پنجاب کابینہ کے لئے ن لیگ مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ن لیگ اپنے اراکین کو کابینہ میں لانا چاہتی ہے تو وہیں مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے بھی وزارتوں کا مطالبہ کر دیا ہے،مسلم لیگ (ن) میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اور آزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہوسکی ہے،پنجاب کابینہ کا حتمی فیصلہ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد کیا جائے گاکیونکہ ن لیگ کی قیادت ابھی اسلام آباد میں مصروف عمل ہے.نواز شریف بھی اسلام آباد ہیں تو وہیں شہباز شریف بھی اسلام آباد ہیں، مریم نواز بھی اسلام آباد گئی تھیں تا ہم وہ واپس لاہو ر آ گئی ہیں،

پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،مبارکباد دی

Leave a reply