پنجاب کی صوبائی کابینہ تشکیل پا گئی،حلف بھی لے لیا
گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کی 17 رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی صوبائی کابینہ کے حلف کے موقع پر موجود تھیں ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہے،انشاء اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، چوہدری شافع حسین شامل ہوں گے،شیر علی گورچانی ،فیصل کھوکھر،سہیل شوکت نے بھی حلف لیا،صوبائی وزرا میں میاں مجتنبی شجاع الرحمان ،ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑا شامل ہیں،بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر بھی صوبائی وزارت کا حلف لیا،، عاشق کرمانی، رانا سکند ر حیات، کاظم پیر زادہ، ذیشان رفیق بھی صوبائی وزیر بن گئے ،صہیب بھرت اور خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھا لیا،صوبائی کابینہ میں 2 خواتین اور 2 اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں
پنجاب کابینہ، کس کو کونسی وزارت ملے گی؟
سابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب زیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مریم اورنگ زیب کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، جنگلات کی وزارتیں ہوں گی ،عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیر ہوں گی،عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت کی وزارت دی جائے گی،کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی وزارت دی جائے گی ،رانا سکندر حیات کو سکول ایجوکیشن کی وزارت دی جائے گی،چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت دی جائے گی ،شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جائے گی،صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کو وزیر بنایا جائے گا،رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز کی وزارت دی جائے گی،طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کی وزارت دی جائے گی،خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی وزارت دی جائے گی،خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی وزارت دے جائے گی،ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کی وزارت دی جائے گی ،صہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کی وزارت دی جائے گی،
پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس
وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا
مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں
کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ








