پنجاب اور کے پی الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس، تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
0
39
لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 57صفحات پر مشتمل تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن تاریخ کے حوالے سے ازخود نوٹس پر 9 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، 9 رکنی بینچ میں 4 ججز نے ازخود نوٹس اور درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا، جن ججز نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا ان میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

تحریری فیصلے میں کہا گيا ہےکہ 9 رکنی بینچ کے بعد 5 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، 7 رکنی بینچ کبھی تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا، درحقیقت اور آئین کے مطابق 7 رکنی بینچ نہیں تھا، پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے فیصلے کو 3-4 کا فیصلہ سمجھنا غلط فہمی پر مبنی ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر اسمبلی کو الگ یونٹ اور الگ اختیار کی حیثیت حاصل ہے، قبل از وقت اسمبلی توڑنے پر نئے انتخابات کے لیے آئین نے مکمل طریقہ کار طے کر رکھا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ خود دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی، صدر مملکت کا انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنا ضروری نہیں، اگر صدر انتخابات کی تاریخ الگ دے، وزیراعظم الگ دے تو اس سے وقت کا ضیاع ہو گا، انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا صدر مملکت سے مشاورت نہ کرنا قانونی طور پر درست نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پختونخوا میں صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری پر گورنر نے دستخط کیے، کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار گورنر کو حاصل ہے لیکن گورنر کا انتخابات کی تاریخ نہ دینا آئینی ذمہ داریوں سے انحراف ہے جبکہ صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے کر غلطی کی، صدر مملکت کو جب احساس ہوا انہوں نے خیبرپختونخوا میں دی گئی تاریخ واپس لے لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے انتخابات کا کیس عوامی مفاد میں سنا، دونوں ہائیکورٹس سے مختلف فیصلے آ سکتے تھے، ازخود نوٹس لینے کا یہ بہترین کیس تھا۔

Leave a reply