پنجاب میں کرونا مریضوں کا اضافہ، تعداد 1684 ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 191 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ پنجاب میں مزید تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1684 ہو گئی ہے.
آج جہلم، گجرات اور راولپنڈی میں ایک ایک مریض کورونا سے جاں بحق ہوا ہے، ملتان کے قرنطینہ سینٹر میں 172 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا سے متاثرہ زائرین کی تعداد 481 ہوگئی
تبلیغی جماعت کے 19 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد تبلیغی جماعت سے منسلک مبلغین میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 503 ہوگئی
پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 25 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس سے 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،جن میں لاہور 6، پنڈی 3 رحیم یار خان ،جہلم، فیصل آباد، گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے.
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13 اور راولپنڈی میں 6 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1 اور حافظ آباد میں 31 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیالکوٹ اور لیہ میں 4، 4 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں 290 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ میں 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 5 اور گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 15، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3 اور سرگودھا میں 5 ، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہیں۔
قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ، مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔ نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے تاہم شہری نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں کریں ۔
پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے ۔