پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،چارشہروں سے آٹھ دہشت گرد گرفتار

پنجاب-میں-دہشت-گرد-عناصر-ایک-بار-پھر-متحرک،چارشہروں-سے-آٹھ-دہشت-گرد-گرفتار #Baaghi

پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،چارشہروں سے آٹھ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں کی ہیں اور مبینہ 8 دہشت گرد گرفتار کر لئے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے کاروائی کے دوران چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت مشتاق. سمیع اللہ. عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا اس دوران حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے بھی عبدالرحمان نامی دہشت گرد کو حراست میں لیا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے

قبل ازیں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں ایک بڑی کاروائی کے دوران مبینہ خود کش بمبار سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان رواں ماہ گوادر خود کش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے جبکہ واقعے کا ماسٹرمائنڈ ہمسایہ ملک میں موجود ہے

پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،پانچ اضلاع سے دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی

Comments are closed.