نوکریاں ہی نوکریاں،قرضے بھی ملیں گے، وزیراعظم نے قوم کو پھر امیدیں دلا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 186 ارب روپے کے پراجیکٹ ایف بی آر میں رجسٹر ہوچکے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 136 ارب روپے کے پراجیکٹ کی منظوری کا عمل چل رہا ہے،پنجاب میں ڈھائی لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے،کنسٹرکشن سیکٹر کو ہم نے بہت سے پیکجز دیئے تھے،تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بھی پیکج دیا ہے ،بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کیا ہے،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے پنجاب میں 15000ارب کی اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی،تمام بڑے شہروں کے نئے ماسٹر پلان بنائیں گے،ماسٹر پلان سے سیوریج اور پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں جیسے مسائل حل ہوں گے

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ فی گھر کے حساب سے 30 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ،کم لاگت مکانات کیلئے 5 سے 7 فیصد کی شرح پر قرضے دیئے جائیں گے،منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے،پہلی بار کم قیمت گھروں کو بینک فنانس کریں گے،5مرلے کےگھر پر 5فیصد سےزیادہ سود نہیں ہوگا،پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ روپے گرانٹ ملے گی،کراچی،لاہور،اسلام آباد کی اگست تک زمینوں کی ڈجیٹائزیشن ہوجائے گی

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ہم نے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولنے کافیصلہ کیا،کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولنے کی وجہ سے معیشت کو سہارا ملا،1960کے بعد پہلی حکومت ہے جس نے انڈسٹری پر زیادہ توجہ دی،کنسٹرکشن سیکٹر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے،تعمیراتی شعبے کے فکسڈ ٹیکس رجیم میں 31دسمبر 2021 تک توسیع کردی

Shares: