پنجاب پولیس کے افسران تربیتی مشقوں سے فرار
چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نےصوبہ بھرکے افسران کو تربیت میں حصہ لینے کاحکم دے رکھا ہے
لیکن کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر کو اچانک چھاپےکے دوران پتا چلا کے افسران ایسی جسمانی مشقت سے دور بھاگتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد پولیس افیسر ان تربیتی مشقوں سے فرار ہیں ان تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں 2 ایس ایس پیز اور 8 ایس پیز شامل ہیں۔
بھگوڑے افسران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ سردار موارہن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا نام سرفہرست جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن حمزہ امان اللہ، ایس پی محمد عمران، ایس پی راشد ہدایت اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی، ایس پی قصور کامران اصغر، ایس پی گوجرانوالہ ارسلان شاہزیب، ایس پی راولپنڈی فیصل سلیم اور ایس پی شیخوپورہ ناصر باجوہ بھی بھگوڑے افسران میں شامل ہیں
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی وسیم ریاض نے پھلگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ کادورہ کیا، دورے کے دوران ممکنہ برفباری کے حوالے سے سیاحوں اور شہریوں کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو چیک کیا اور ممکنہ برفباری کے حوالے سے ہدایات دیں،سیاحوں اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے،ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان بہترین طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں،
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ
نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر
نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا








