بابا گرونانک کا جنم دن: پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں

0
39

آئی جی پنجاب نے بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دیں ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ بھی سکھ اہلکاروں کو ان کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے چھٹیاں دی جائیں گی ۔

سی پی او آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے سکھ ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو مدعو کیا گیا جہاں انہیں کیش انعام بھی دیا گیا آئی جی پنجاب کی طرف سے مزید کہا گیا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین محکمہ پولیس کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔

بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا جی گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جا ری ہیں جس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جا رہی ہے بھارت سے 3000 ہزار سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے ہیں بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی آج گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آئیں گے۔ جہاں وہ ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔

سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

Leave a reply