پنجاب پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
پنجاب پولیس نے ایک کارروائی کے دوران صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔سرگودھا میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ آر پی او شارق کمال صدیقی کے مطابق ملزمان نے گاڑی کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر سمگلنگ کی کوشش کی، جن کو پولیس نے ناکام بنادیا۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد اسلحہ میں 21جدید رائفلز،چار کلاشنکوف، پانچ ڈریگن گنز، چورانوے پستول ، پینتیس میگزین کلاشنکوف ، ایک سو پچتہر گن میگزین شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اس کے علاوہ ایک سو ستاون پستول میگزین ، پچپن سپیئر پارٹس جبکہ چالیس ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لی ہیں،اس کے علاوہ جس گاڑی میں اسلحہ اسمگل کیا جارہا تھا اسے بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ شارق کمال صدیقی نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ پولیس کو اس کاروائی پر عوامی حلقوں میں بھی سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک بڑی کاروائی کی ہے جس پر پولیس کو سراہا جانا چاہئے.








