قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں،ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان تحریک انصاف، انصاف کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے، ہمارے منشور کا اہم جزو انصاف کی فراہمی، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور یکساں قانون کے اطلاق کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اصلاحات لانا ہے تاکہ عام اور خاص کے لئے یکساں قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں ماہر قانون علی ظفر اور بابر اعوان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بریفنگ دی جس میں کمیٹی کو اس کیس کے قانونی نکات، عدالتی فیصلے میں سقم اور کمزوریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور کور کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کے ادارے ریاست کے ستون ہیں، ریاست کا مفاد ہر حال میں اہم اور مقدم ہے، ہم نے اپنے اداروں کو تقویت دینی، با اختیار بنانا ہے۔ حکومت قانون اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، قانونی ٹیم اس حوالے سے جو بھی لائحہ عمل تیار کرے گی وہ کمیٹی وفاقی کابینہ اور پارٹی کو آگاہ کرے گی جس کے بعد حکومت اپنا موقف پیش کرے گی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کو دورہ ملائیشیا سے جڑے محرکات اور پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خطے میں او آئی سی، جس میں 57 مسلمان ممالک ممبر ہیں، کا اہم کردار ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، پاکستان کو ملت اسلامیہ کو یکجا کرنے کا کردار ادا کرنا چاہیے، یہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، پاکستان کسی بھی ملک کے ساتھ ذاتی مفادات کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتا، امت مسلمہ کی اجتماعی بہتری اور ہم آہنگی کے لئے پاکستان کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مہاتیر محمد حکومت میں نہیں تھے تو اس کانفرنس کے چار اجلاس پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن اس اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پاکستان مسلمان بھائیوں کو اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، مشترکہ مفاد، باہمی اتحاد، یکہجتی کو تقویت دینے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر یہ ہدایات دی ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے متفقہ امیدوار کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ ریگولیٹر کی تعیناتی کسی کی خواہش پر نہیں ہونی چاہیے، دو جماعتوں کا مل بیٹھ کر الیکشن کمشنر لگانا غیر منصفانہ ہے، افراد سے زیادہ ادارے اہم ہونے چاہئیں، اس معاملے کے مستقل حل کے لئے کام کیا جائے۔ کور کمیٹی نے انصاف لائرز ونگ کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں جہاں لاء آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں وہاں تعیناتیاں کی جائیں۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر نے پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا۔
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
کور کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم اور کور کمیٹی نے کہا کہ قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں، مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خواہش کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، حکومت ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کرے گی، خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے۔
کور کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سٹیزن ایکٹ میں ترمیم کے مکروہ عمل کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے ہندوستان حکومت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے رکھا، انتہا پسندی کی سوچ کو ریاست کے لبادے میں چھپا کر اقلیتوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کو بے نقاب کیا۔ کور کمیٹی نے کشمیر کے مسلئے پر وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے حکومت کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے جس کے مثبت اثرات آئیں گے، مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیانیے سے اتفاق کیا ہے، پاکستان کو امت مسلمہ کو جوڑنے کے لئے جو کردار ادا چاہیے وہ کردار ادا کر رہا ہے، ملائیشیاء اور سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ رشتہ ہر مفاد سے مقدم ہے، دونوں ممالک پاکستان کو یکساں قبول کرتے ہیں، پاکستان امت مسلمہ کو جوڑنے کے لئے غیر جانبدار کردار ادا کر کے غلط فہمیوں اور فاصلوں کو ختم کرنا چاہتا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام
سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے، معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ3 دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے،آل ِشریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی