قرضوں پر دینا پڑے گا اتنا سود کہ دوبارہ ایسی غلطی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں؟ اہم خبر
حکومت کے کامیاب جوان قرض پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ کتنا قرض لینے پر کتنا سود ادا کرنا پڑے گا،
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری کردی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے زائد قرض حاصل کرنےوالوں کو سالانہ 6 سے 8 فیصد تک سود اداکرنا ہو گا، 5 لاکھ کے قرض پر6 فی صد سود دینا ہو گا، 8سال کیلئےقرض کی ادائیگی 5 لاکھ کے بجائے 7 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گی، 50 لاکھ روپے قرض پرسالانہ 3 لاکھ روپے سود ادا کرنا پڑے گا، 50لاکھ قرض حاصل کرنیوالوں کو8 سال میں 82 لاکھ روپے واپس کرنا ہوں گے البتہ ایک لاکھ تک کے قرض کیلئے سود کی چھوٹ دی گئی ہے،
قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں خواتین کیلئے25 فیصد قرض مختص کیا گیا ہے، واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام اسکیم کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں 100 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے جن میں سے پچیس فیصد خواتین کے لیے مختص ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گارںٹی دیتا ہوں، دس لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر قرضہ دیں گے، ان میں سے 10 ارب روپیہ سکل ایجوکیشن پر خرچ کریں گے اور ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنالوجی سکھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کو خود مانیٹر کروں گا،
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے