سابق اے آئی جی آپریشن فرحت عباس کاظمی نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”اولاً تو یہ مذھبی نھیں بلکہ ثقافتی تہوار ہے ، جیسے بسنت اور اگر مذھبی بھی ہو تو ہر ایک کو اپنے مذھبی تہوار منانے کا پورا پورا حق ہے۔ اسلام کو دیگر مذاھب کے تہواروں سے کوئی خطرہ نھیں ہے۔ ہمیں ذھنی کشادگی اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔”
اولاً تو یہ مذھبی نھیں بلکہ ثقافتی تہوار ہے ، جیسے بسنت۔
اگر مذھبی بھی ہو تو ہر ایک کو اپنے مذھبی تہوار منانے کا پورا پورا حق ہے۔ اسلام کو دیگر مذاھب کے تہواروں سے کوئی خطرہ نھیں ہے۔ ہمیں ذھنی کشادگی اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ https://t.co/cyFUsSgF7G— Farhat Abbas Kazmi PSP, PPM (@farhatkazmii) June 14, 2023
فرحت عباس کاظمی نے یہ ردعمل کامران احسن نامی متحرک ٹوئیٹر صارف کی ایک ٹوئیٹ کے ردعمل میں دیا جس میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ "یہ افسوسناک ترین خبر پتہ چلی کہ پاکستان میں ہندوؤں کے ہولی تہوار کا سب سے بڑا جشن قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منایا گیا. اسلام کے نام پر حاصل کئے ملک میں ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور ہم ان کے مذہبی تہوار منا رہے ہیں؟”
انہوں نے مزید کہا تھا کہ "دل یہ سب دیکھ کر خون کے آنسو رورہا ہے. پہلے نیازی مذہب میں خرافات متعارف کروانے کے لئے کیا کم تھا کہ اب اس طرح کے منظر بھی دیکھنے کو ملنے لگے ہیں، بس ہنومان جی کا جلوس نکالنے کی کسر رہ گئی ہے. وزیراعظم اس واقعے کا سخت نوٹس لیں. ہم نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں. روکیئے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے.”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے انہیں لکھا کہ "اپنے غلاظت بھرے سوچ کو اسلام کا نام مت دو کیونکہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کا محافظ ہے جبکہ اسلام کے معانی بھی یہی ہیں. ان کہنا تھا کہ سورت الکافرون پڑھو اور تشریح سمجھو، حضور نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہر روز وتر کی دوسری رکعت اس سورت کا تلاوت فرماتے تھے ” لکم دینکم الی دین”