قومی اسمبلی میں نئے مالی سال25-2024 کا بجٹ منظور، اپوزیشن کا واک آوٹ

0
152
bilawal shehbaz

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے، قومی اسمبلی نے 18ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے،بجٹ منظور ہونے سے قبل سنی اتحاد کونسل نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی غیر موجودگی میں فنانس بل منظورہوا.بجٹ منظور ہونے پر حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مبارکباد دی.

قومی اسمبلی میں بین الاقوامی فضائی سفر کےلیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی، یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا،یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کےلیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، یورپ کے فضائی سفر کےلیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا،مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

ضروری نہیں کہ پیکجڈ دودھ کی حوصلہ افزائی کی جائے،ہمیں صحت مند قدرتی دودھ کی طرف جانا ہوگا۔وزیر خزانہ
قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے دودھ، اسٹیشنری اور صحت کے آلات پر ٹیکس واپس لیا جائے،علی محمد خان نے ایل پی جی اور لیپ ٹاپس پر بھی ٹیکس واپس لینے کی ترمیم پیش کی، جس پر وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسٹیشنری، دل کی بیماریوں سے متعلقہ آلات پر ٹیکس پہلے ہی واپس لیا جاچکا، ضروری نہیں کہ پیکجڈ دودھ کی حوصلہ افزائی کی جائے،ہمیں صحت مند قدرتی دودھ کی طرف جانا ہوگا۔

اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
پیپلزپارٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کر دی،قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی،ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و مرات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے ترمیم پیش کی،اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے کلومیٹر سے بڑھا کر25روپے کر دیا گیا،اراکین پارلیمنٹ کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابل استعمال ہونگے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لیکر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی،اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی،ترمیم کے مطابق سالانہ ٹریولنگ ووچرز 25سے بڑھا کر 30کردیا گیا،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا،وزیراعظم
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری و دیگر اراکین شریک ہوئے.وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران اراکین سے ملتے رہے تو وہیں بلاول زرداری نے بھی اراکین سے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، 2010 میں این ایف سی کا آخری ایوارڈ ہوا تھا، اس وقت دہشتگردی عروج پرتھی، اس میں صوبوں کےحصے میں کے پی کا حصہ ایک فیصد رکھا گیا ، کےپی کو590ارب روپےدہشتگردی کی روک تھام کی مدمیں ملے، دوسرےکسی صوبےکواس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا،اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ایک فیصد حصہ کےپی کے کےلیے الگ سے رکھا گیا،وہ ایک فیصد حصہ آج تک مل رہا ہے۔چاروں صوبوں نے مل کر این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق کیا تھا ،اس وقت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف زرداری تھے،میں خود اس این ایف سی ایوارڈ میں شریک تھا ، صوبوں کے حصوں سے پہلے خیبرپختونخواہ کا ایک فیصد شیئر رکھا گیا ،دوہزار دس سے اب تک دہشتگردی کی کاوشوں پر خیبر پختونخواہ کو 590 ارب دیے گئے ،ہم نے چیف سیکرٹری کے لیے تین ناموں کا پینل دیا خیبرپختونخواہ حکومت نے کسی کا انتخاب نہیں کیا ۔ اگر خیبرپختونخواہ حکومت چاہے تو ایک اور پینل دینے کو تیار ہیں ۔ اب تک خیبرپختونخواہ میں سی ٹی ڈی نامکمل ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل میں ترامیم ایوان میں پیش کردیں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقیقت پر بات کرنی چاہیے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیسا ہے، کرنسی مستحکم ہے اور یہ ایسے ہی رہے گی، سرمایہ کار واپس آرہے ہیں، پچھلے مہینے غذائی مہنگائی 2 فیصد پر تھی،وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل میں ترامیم ایوان میں پیش کردیں،انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کی ترمیم پیش کی،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل میں دیگر ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جس کے بعد اپوزیشن نے فنانس بل کے خلاف ترامیم پیش کیں جن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مخالفت کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرپشن اور چوری کو ٹھیک کرنا ہے، ایف بی آر کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جانا ہے نجکاری دو سے تین سال کا منصوبہ ہے، انرجی سیکٹر اور پاور سیکٹر کی ریفارم بجٹ کا حصہ ہیں۔

ویگوڈالے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پھرتے ہیں اس سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ،عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے بجٹ 25-2024 کو پاکستان کےعوام کےخلاف اکنامک دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ عوام کے قاتل ہیں اور ان کے خون کے ذمہ دار ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی گندم امپورٹ کی، اب اس گندم کو ایکسپورٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے، یہ کابینہ ہے یا سرکس ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، نیب گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرے، اس بجٹ سے افراط زر بڑھے گی، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کو معیشیت کا پتہ ہی نہیں ہے، قیمتیں عارضی کم ہوئی ہیں اب دوبارہ بڑھیں گی، بجلی کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 85 روپے پر جائے گی، اس بجٹ کے ساتھ کوئی اقتصادی گروتھ نہیں ہوگی، یہ عوام اور انڈسٹری مخالف بجٹ ہے، ہم پورے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،حکمران جماعت نے تسلیم کیا بجٹ (آئی ایم ایف) سے بنوایا گیا ہے، کسانوں کی کمرتوڑدی، اب گندم برآمدکرنےکی کوشش ہوگی، پہلےاربوں روپے بنائے اب پھراربوں روپے بنائیں گے۔ویگوڈالے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پھرتے ہیں اس سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کو پورے فنڈز فراہم نہیں کررہی ۔وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں سے بدلہ لے رہی ہے ۔ میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

خود وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے،زرتاج گل
زرتاج گل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فارم 47والی حکومت کا بجٹ ہے،موجودہ حکومت کو کوئی مینڈیٹ حاصل نہیں ہے،خود وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ،وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں خیبرپختونخواہ کو چیف سیکرٹری اور آئی جی اپنی مرضی سے لگانے کی اجازت کیوں نہیں ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحا د کونسل کے رکن علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےبجٹ کومسترد کرتےہیں عوام نے بجلی، گیس، پانی کےبل اورکرائےدینے ہیں

کے پی کو اس بات پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل میں کوئی کفایت شعاری پلان نہیں رکھا گیا، اس حکومت میں سب سے زیادہ لوگ بے روزگار رہے ہیں،کے پی کو اس بات پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ،پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری کی بات کی جارہی ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس میں یہ لوگ ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں، موجودہ حکومت میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے، موجودہ حکومت میں ڈالرکاریٹ سب سےزیادہ ہے، بہت سےممالک میں انکم ٹیکس نہیں لیکن یہاں لگایا گیا ہے، حکومت نے سی سی آئی سےمنظوری نہیں لی۔

بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی شدیدنعرے بازی میں فنانس بل منظور کرلیاگیا،حکومتی ترامیم کی منظوری پر اپوزیشن نے ووٹنگ چیلنج کردی، جس پر اسپیکر نے گنتی کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کس کی اکثریت ہے پھر بھی گنتی کروا دیتا ہوں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنمائوں میں ملاقات قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ہوئی،وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے ساتھ ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی ،وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا ،دونوں رہہنمائوں نے کچھ دیر تک تبادلہ خیال بھی کیا،وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی بجٹ کی حمایت پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ، بلاول زرداری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ،

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply