قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب انتقال کرگئے
کراچی کے مشہورعلاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے سماء کے مطابق انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ منیر آفتاب گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے، بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا کرتے تھے، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
منیرآفتاب نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور تین معصوم بچے چھوڑے ہیں،ان کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چھ ماہ ہے۔