یوم قائد کے موقع پر قومی اسمبلی کے رہنماؤں کا قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت، خصوصی پیغام جاری کر دیا

0
71

قائد اعظم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے رہنما اصولون پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح 20ویں صدی کے عظیم رہنماء اور مسلم اُمہ کے اتحاد کی علامت تھے،قائد اعظم محمد علی جناح نے جو کارنامہ سرانجام دیا تاریخ اس کا متوازی پیش کرنے سے قاصر ہے، قائد اعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنا کر ہم ملکی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہونگے جنہوں نے تاریخ کو بدلا ہے، قائد اعظم کی فہم و فراست کی بدولت برِصغیر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہوئے، قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ تھا کہ برِ صغیر میں قائم انگریز سامراج کو شکست ہوئی، قائد اعظم ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے،

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ملک معرض وجود میں آیا، قائد اعظم ایک ایسا معاشرہ چاہتے تھے جہاں امیر غریب میں کوئی فرق نہ ہو اور ہر ایک کو یکساں حقوق میسر ہوں، موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے،

Leave a reply