مزار قائد کی بے حرمتی کیپٹن صفدر نے نہیں کی تھی،ترجمان سندھ حکومت

0
57

مزار قائد کی بے حرمتی کیپٹن صفدر نے نہیں کی تھی،ترجمان سندھ حکومت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت آج سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی،گزشتہ روز وزیراعلیٰ کومزار قائد واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی ،آج کابینہ نے مزار قائد واقعے کی رپورٹ کی منظوری دی،18اکتوبر کے واقعے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی ،مزار قائد کی حرمت سےمتعلق قانون موجود ہے، کمیٹی نے مزار قائد واقعے کی رپورٹ 30روز میں پیش کی

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی نے صفدر اعوان کے خلاف درخواست دی ،وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعےکو استعمال کیا، درخواست پر درخواست گزار کا موبائل نمبر درج تھا ،موبائل کی لوکیشن سے معلوم ہوا واقعے کے وقت مدعی سپرہائی وے پر تھا،پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایف آئی آر جھوٹی تھی، پولیس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی آر ختم کردی،ایک اہم وفاقی وزیر نے بھی تھانے پہنچ پر پولیس پر دباؤ ڈالا،ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما تھانے پر موجود تھے،وفاقی وزیرنے تھانے جا کرپولیس پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی،مزارپرموجود قاری نے بھی پولیس کوبیان دیاکہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ،کمیٹی نے قرار دیاکہ سرکاری عہدوں کا احترام کرنا چاہیے، کمیٹی نے قرار دیاکہ کسی کوبھی کارسرکارمیں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2017سے وزیراعلیٰ سند ھ مردم شماری سے متعلق مقدمہ لڑ رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے آرہے ہیں کہ صوبے کی آباد ی صحیح نہیں بتائی گئی،آخری سی سی آئی اجلاس 11نومبر کو اسلام آباد میں ہوا،وفا ق نے سی سی آئی اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی اورسربراہ علی زیدی کو بنایا، وفاق نے مردم شماری کافیصلہ یکطرفہ کیا،

مزارِ قائد کی بے حرمتی،آرمی کی کورٹ آف انکوائری مکمل

 

Leave a reply