ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار
مکہ المکرمہ: سعودی حکام نے ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "انڈیپینڈنٹ اردو” کے مطابق سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ کرنے مکہ گیا اس یمنی شہری نے مکہ میں اپنی موجودگی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔
ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟
اس شخص نے ویڈیو میں ایک بینر تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے عمرہ، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں وہ انہیں صالحین کے ساتھ جنت میں مقام عطا فرمائے۔
القبض على مقيم يمني صور نفسه وهو يعتمر عن الملكة إليزابيث pic.twitter.com/CbmRztKyRl
— David CTO Schwartz (@trendnetwork__) September 12, 2022
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بعد ٹوئٹر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دی گارجئین کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالحرام میں سکیورٹی فورسز نے یمنی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا جو جامع مسجد کے اندر ایک بینر اٹھائے ہوئے ویڈیو کلپ میں نظر آیا۔
سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت
اس ویڈیو میں عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تھی اسے رفتار کیا گیا، اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
القوة الخاصة لأمن المسجد الحرام تقبض على شخص ظهر في مقطع فيديو يحمل لافتة داخل المسجد الحرام pic.twitter.com/PrwCywSsFw
— الأمن العام (@security_gov) September 12, 2022
سرکاری ٹیلی ویژن نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نشریات پیش کیں جن میں ویڈیو کلپ شامل تھا، لیکن بینر دھندلا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مکہ جانے والے زائرین پر بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے پر پابندی ہے اگرچہ متوفی مسلمانوں کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے لیکن اس کا اطلاق ملکہ جیسے غیر مسلموں پر نہیں ہوتا جو چرچ آف انگلینڈ کی سپریم گورنر تھیں۔