صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی ۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے چاق وچوبند دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی ۔ قبل ازیں کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ شخصیات نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے عوامی اقدامات کے ثمرات سے عوام مستفید ہونا شروع ہوگئے۔گوادر میں بارڈر ٹریڈ اور بے روزگار لوگوں کو ریلیف دینے سے متعلق کنٹانی ہور گوادر کو غیر رسمی ٹریڈ کے لئیے کھولنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں ڈی سی گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹانی ہور پر ماہی گیروں کو غیر رسمی ٹریڈ کی اجازت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آر ایف آئی ڈی رجسٹریشن کارڈ کا اجراء، پہلے سے جاری کردہ آر ایف آئی ڈی رجسٹریشن کارڈ کا ڈیٹا، متعلقہ مسائل سے متعلق کمیٹی کی تشکیل، آپریشن کا مکینزم اور کنٹانی ہور پر گوادر کے شہریوں کو غیر رسمی تجارت کے لئے سمندری کشتیوں کی رجسٹریشن اور کشتیوں کو الگ الگ نمبر الاٹ کرنے سمیت سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنٹانی ہور پر غیر رسمی ٹریڈ صرف گوادر کے شہریوں کے لیے ہوگی جہاں وہ تمام متعلقہ شرائط پوری کرنے کے بعد ان کی کشتیوں کے لئے الگ نمبر جاری کیا جائے گا اور کشتی کو تین ماہ کے اندر اندر محکمہ ماہی گیری کے ساتھ رجسٹر بھی کرانا ہوگا جبکہ ایک نام پر ایک ہی کشتی رجسٹرڈ ہو سکے گی اجلاس میں کنٹانی ہور پر شکایات کی مؤثر سنوائی کے لیے لیے منیجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔جس میں ڈی سی گوادر اور کوسٹ گارڈ گوادر کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے جو ہفتہ وار اجلاس کرے گی اور شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا ازالہ کرے گی اجلاس میں کنٹانی ہور گوادر پر سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق 2 لیویز چیک پوسٹوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کا دورہ کیا،وزیراعلئ نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا،وزیراعلئ نے اسپتال میں ضروری طبی سہولتوں کی عدم دستیابی پر اظہار برہمی کیا،وزیراعلئ نے محکمہ صحت کو اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر اسٹاف ادویات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی، وزیراعلئ نے پشین ڈی ایچ کیو اسپتال کو 25 بیڈ سے 50 بیڈ کرنے کا اعلان کیا،وزیراعلئ نے فوری پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح صرف معائینہ اور دورہ نہیں کرینگے عملی کام کرکے دکھائیں گے۔
وزیراعلئ نے پشین اسپتال کے لیۓ ٹیوب ویل کی فراہمی کا اعلان کیا ،ڈاکٹروں نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو انکی جائے تعیناتی پر حاضر ہونا ہو گا۔۔ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں سیاسی مداخلت ختم کرینگے۔۔سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ہماری مدد کریں۔
حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام
ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے
وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟