مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

0
32

مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

احتساب عدالت لاہور میں چنیوٹ معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی ،

صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرنیب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،صوبائی وزیر کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صوبائی وزیر سبطین خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سبطین خان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے، مخلوط حکومتوں میں چھوٹی چھوٹی نوک جھوک لگی رہتی ہے،پرویز الہیٰ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہمارے قابل احترام پارٹنر ہیں ہمیں نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم نے چودھری برادران سے مذاکرات کےلیے 4 وزرا کی ڈیوٹی لگا دی ہے، ہمارے قابل احترام پارٹنر ہیں ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،

واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

Leave a reply