قربانی کی آلائشوں کو بروقت اور موثر انداز سے ٹھکانے لگانے کے لئے حکومت سندھ کی پالیسی

0
27

قربانی کی آلائشوں کو بروقت اور موثر انداز سے ٹھکانے لگانے کے لئے حکومت سندھ نے پالیسی وضع کرلی ہے۔

سیکرٹری بلدیات انجینئر سید نجم احمد شاہ نے بتایا ہے کہ عید الاضحی کے دوران متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ بلدیات سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع کی حدود میں قربان شدہ جانوروں کی آلائشوں کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ادارہ باقاعدگی سے جمع کرتا رہے گا اور بعد ازاں مختص کردہ 85مقامات سے لینڈ فل سائٹس پر منتقل کرے گا۔

نجم احمد شاہ کے مطابق قربان گاہوں، گلی محلوں اور دیگر مقامات سے جمع کردہ آلائشیں ایس او پیز کے تحت جام چاکرو، گوندپاس اور شرافی گوٹھ لینڈ فل سائٹس تک منتقل کی جائیں گی جن کو بعد ازاں سائنٹفک بنیادوں پر تلف کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ماما پارسی اسکول، قسمت سینما، اردو بازار،گلاس ٹاور،بوٹ بیسن، حبیب بینک پلازہ، گارڈن زو،خان چورنگی، آگرہ تاج، کھڈہ مارکیٹ، ککری گراونڈ،چاکی وارہ اور میوہ شاہ میں اوفل کلیکشن پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

ضلع شرقی میں اتوار بازار، اقرا یونیورسٹی، گوشت مارکیٹ، یوبی ایل فلیٹس، ٹی پی II،چائنہ گراؤنڈ،شہید ملت روڈ، اردو کالج گراؤنڈ،گیلانی ریلوے اسٹیشن،گلشن اتوار بازار،نیپا،مبینہ ٹاؤن،جمعہ بازار، موسمیات اور فہد اسکوائر پر اوفل کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ضلع ملیر میں بھٹائی آباد، گوشت مارکیٹ، فیوچر موڑ اور عید گاہ گراؤنڈ میں اوفل کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں تصویر محل سینما، کوسٹ گراؤنڈ چورنگی، پانچ ہزار روڈ، قیوم آباد گراؤنڈ، انعامی گراؤنڈ، آرآر میموریل گراؤنڈ، بخاری فیکٹری، فاروقی گراؤنڈ، ستارہ پیلس، وائرلیس گیٹ، بین القران زمزمہ، پائلٹ گیٹ،ماڈل پھاٹک اور برف خانہ پر اوفل کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ضلع غربی اور کیماڑی کی حدود میں اورنگی قبرستان، آفتاب گراؤنڈ، فرحان گراؤنڈ،کالی پہاڑی،4Kچورنگی، خدا کی بستی، ٹی سی ایف اسکول، گرڈ اسٹیشن،L1اور5Dروڈ، کریمی چورنگی، نزد بلدیہ ڈی ایم سی دفتر، قصبہ جی ٹی ایس، ہزارہ چوک، چمن سینما، شیرشاہ قبرستان، ایم اے جناح روڈ، مچھر کالونی اور ٹھنڈی سڑک پر اوفل کلیکشن پوائنٹس تشکیل دئیے گئے ہیں۔

ضلع وسطی میں لیاقت آباد برج نزد ڈاک خانہ تھانہ،عید گاہ سروس روڈ، سرسید کالج روڈ، سنگم گراؤنڈ،سر آدم جی پارک، گرڈ اسٹیشن حسین آباد، فاروق اعظم مسجد، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، حیدری مارکیٹ پارکنگ، 7C بس اسٹاپ بفرزون،گورنمنٹ ڈگری کالج سیکٹر 11-1بلال گراؤنڈ سیکٹر 11-C/2کار بازار سیکٹر 11-Dاور بالمقابل بن قاسم اسٹیڈیم سروس روڈ سیکٹر 5-G اوفل کلیکشن پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں۔

نجم احمد شاہ نے آگاہ کیا کہ جام چاکرو اور سرجانی کی لینڈ فل سائٹس پر ضلع وسطی و شرقی کی حدود سے اکھٹا کردہ آلائشیں پہنچائی جائیں گی۔گوند پاس حب ریور روڈ لینڈ فل سائٹ میں ضلع کیماڑی، غربی اور ڈسٹرکٹ ساوتھ سے جمع کردہ آلائشیں جمع کی جائیں گی اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کورنگی سے جمع کردہ آلائشیں پہنچائی جائیں گی۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے واضع کیا کہ تمام ضلعی انتظامیہ بشمول تمام بلدیاتی محکموں کو وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے بطور خاص ہدایات جاری کی جاچکی ہیں اور مکمل نظم و ضبط اور کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے.

Leave a reply