قربانی سے پہلے حکومت کی قربانی ہوگی،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے،قربانی سے پہلے ان کی قربانی ہوگی،
عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے، حکومت کو چلتا کریں گے، ملک پر مسلط ٹولےسے قوم کو نجات دیں گے،قوم اور ملک کو حکومت سے آزادی دے کررہیں گے،عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے، حکومت کو چلتا کریں گے، قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے، غیرجمہوری اورغیرآئینی ٹولےکیخلاف جدوجہدجاری رہےگی،9جماعتوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں،خیال تھا پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کررہی ہے،پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی،
رانا ثناء اللہ کامزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اتفاق کی بنیاد موجودہ جعلی حکومت کی تشکیل پر ہے، حکومت دھاندلی کے ذریعے آئی ہے حکومت خود ریفارمز نہیں چاہتی، صرف اپوزیشن کو الجھانا چاہتے ہیں ،حکومت ایوان میں بل لائے، کمیٹی کمیٹی نہ کھیلے،
آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان
آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز
پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں،وزیراعظم
قبل ازیں انسداد منشیات عدالت لاہور میں راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی .راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی گئی،انسداد منشیات عدالت لاہو ر میں رانا ثنااللہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی،ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ شریک ملزم کو کورونا کی علامت تھیں اس لیے پیش نہیں ہوا ،جج نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزم کی رپورٹ کہاں ہے ؟وکیل نے کہا کہ رپورٹ ابھی آنی ہے، عدا؛ت نے کہا کہ ملزم اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ہے ایک ہفتے کی تاریخ دے رہے ہیں، ملزم کی کورونا رپورٹ پیش کریں وکیل نے کہا کہ ایک ہفتہ کم ہے، تاریخ تھوڑی لمبی دیں ،عدالت نے کہا کہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں ڈیڑھ سال ہو گیا کیس کا کچھ نہیں بنا ،