نو مئی واقعات کیس،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری کی ضمانت خارج

شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
0
32
qureshi baktar

انسداد دہشتگری عدالت لاہور ،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے
عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کر دی،عدالت نے عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانت خارج کی ،انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا

سانحہ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت بھی خارج کر دی گئی،انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا

انسداد دہشت گردی عدالت ، سانحہ نو مئی کے دو مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسد عمر کو دس بجے تک مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ،جج عبہر گل نے کہا کہ مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے ۔ عدالت نے کاروائی دس بجے تک ملتوی کر دی

 عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،30 اگست کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار  تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا

Leave a reply