سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ساڑھے گیارہ تو بہت تاخیر ہوجائےگی
qureshi baktar

سائفر کیس، تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس کا معاملہ ،وکیل صفائی بابراعوان، سردار مصروف سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہوئے

وکیل صفائی بابراعوان نے استدعا کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تھاکہ شاہ محمود قریشی سے ملنے سے نہیں روکا جاسکتا،شاہ محمود قریشی سے تاحال ملنے نہیں دیا گیا،شاہ محمود قریشی کا کیس ساڑھے گیارہ مقرر کردیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ساڑھے گیارہ تو بہت تاخیر ہوجائےگی، وکیل صفائی بابراعوان نے کہا کہ ممکن ہے تو شاہ محمود قریشی کو جلد پیش کروا دیں، میرے لیے اسان ہوجائے گا،شاہ محمود قریشی کے آنے تک سائفرکیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا

سائفر کیس شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچا دیا گیا ،شاہ محمود قریشی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ،شاہ محمود قریشی سے ایف آئی اے سائفر کیس میں تحقیقات کر رہا ہے

دوبارہ سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ،سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار نقوی نے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر وکیل صفائی بابراعوان نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،وکیل صفائی بابراعوان نے مختلف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے آرٹیکل 90،91 کے تحت شاہ محمود قریشی کا سائفر سے کوئی لینا دینا نہیں

وکیل صفائی بابراعوان نے آئین کے آرٹیکل 90 اور 91 کو سیکریٹ ایکٹ عدالت میں پڑھا اور کہا کہ 9 دنوں سے شاہ محمود قریشی جسمانی ریمانڈ پر ہیں شاہ محمود قریشی کا پہلے ہی کافی ریمانڈ دیا جا چکا ہے ،سپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کا موبائل برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بعد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا،

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

 عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

Comments are closed.