راجا ریاض کی بطور حزب اختلاف رہنماء تقرری کیخلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔

وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلگ مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماسعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ
عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ،گورنر خیبرپختونخوا کا شکوہ
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منظوری کے بغیر عہدے پر فائز رہنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب دائر کی گئی تھی. جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ راجا ریاض کو پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا جو اب بھی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت ہے کیونکہ اسپیکر نے ابھی تک ان کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔

یاد رہے کہ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ راجا ریاض کو قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی ملی بھگت سے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ راجا ریاض کے اس تقرر کا مقصد نیب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Shares: