پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : 9 مئی کو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما دلبرداشتہ ہوکر پارٹی سے راہیں جدا کررہے ہیں تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے-

جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

راجہ یاسر ہمایوں نے ویڈیو بیان جاری کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے 12 سے 13 سال ہوگئے، پی ٹی آئی عمران خان کی ذات کی وجہ سے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی 2022 سے پارٹی کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آتی جا رہی ہے، میں اور شفقت محمود لانگ مارچ کے قائل نہیں تھے پھر دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے اور اس کے نتیجے میں 9 مئی کا سانحہ ہوگیا، قومی اثاثوں پر ورکرز نے حملہ کیا انہوں نے اپنے بیان میں پارٹی چھوڑنے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔

پی آئی اے نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج جاری …

راجہ یاسر پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments are closed.