جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

0
45
imran_khan

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا-

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اوراس پر عمل کروایا، میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہےعمران خان ہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے، یہ توجیہہ بنتی ہی نہیں کہ عمران خان تو جیل میں تھے۔

جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور …

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی اور تیاری عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی تھی اور اس سب کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کرچکے تھے کہ گرفتاری کی صورت میں ان ان مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں-

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی کوئی وجہ نہیں، جیل میں موجود پی ٹی آئی اراکین کو بلاکر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

جبکہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کو برا اورغلط سمجھنا فیشن بن چکا ہے،نصیر الدین شاہ

واضح رہے کہ اپنے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر فوجی تنصیبات پر پارٹی کارکنوں کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جس طرح فوج نے مجھے کمانڈو ایکشن کر کے گرفتار کیا، اس پر ردِعمل اگر فوجی نشان والی عمارتوں کے سامنے نہ آتا تو اور کہاں آتا؟‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے دیکھا کہ مجھے غیرقانونی طریقے سے اغواء کرکے لیکر جارہی ہے رینجرز جو پاکستانی فوج ہے اور لوگوں کو ڈنڈے مارے مجھے مارا۔ جس طرح مجھے لے کر جارہے تھے کیا ان کا حق نہیں تھا کہ وہ پُرامن احتجاج کریں تو انھوں نے کہاں احتجاج کرنا تھا جی ایچ کیو کے سامنے یا جہاں آرمی ہوگی وہاں ہی احتجاج کرنا تھا کنٹونمنٹ بورڈ پر کرنا تھا اور کہاں جا کر احتجاج کرتے پرُامن احتجاج کرنا ان کا حق تھا۔ جنھوں نے جلایا توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے-

پی آئی اے نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج جاری …

Leave a reply