ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا

0
184
milat express

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل کر لی گئی،رپورٹ میں ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سےہوئی،مریم کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں موجود نہیں تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کانسٹیبل میرحسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قراردیا گیا،میرحسن کےخلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین اسٹاف، عینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

دوران سفر ریلوے میں خاتون پر تشدد ، موت، پولیس اہلکار کیخلاف کاروائی شروع
دوسری جانب ملت ایکسپریس میں خاتون پر پولیس اہلکار کے تشدد اور موت کی تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، تھانہ چنی گوٹھ میں ریلوے پولیس اہلکار میر حسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد ملزم میر حسن کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، ملزم میرحسن ریلوے پولیس کا ملازم اور سندھ کا رہائشی ہے

پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے جس میں مریم کے بھائی، بھتیجا اوربھتیجی کو طلب کیا گیا ہے،مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو درج کیا گیا تھا جب کہ مریم کےگھر والوں کو 20 اپریل کو تھانہ چنی گوٹھ میں طلب کیا گیا ہے

ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر دی گئی،7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا،8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء نےخاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی

Leave a reply