خواجہ سرا رمل علی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا خواہاں

0
41
ramal ali

پاکستان کی نامور ماڈل اور خواجہ سرا رمل علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے

رمل علی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں، ان کی خواجہ سرا کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جس کے لیے وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، مریم نواز سب کے مسائل حل کر رہی ہیں ہمارے مسائل بھی حل کریں، وہ بہت جلد خواجہ سراؤں کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گی۔

رمل علی 2021 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھیں، رمل کوہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی تھی، جب رمل علی تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھیں تو انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔

رمل علی کے بارے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ مجھ سے پہلے رمل علی کے بارے میں ریحام خان اپنی کتاب میں لکھ چکی ہیں، رمل علی پہلے ریحام خان نے جو لکھا اسکی تردید کریں اور اسکا بھی ویڈیو پیغام جاری کریں، کتاب چھپے اتنا عرصہ ہو گیا لیکن رمل اس پر خاموش ہے،رمل علی کی ویڈیو کے ہر طرف چرچے ہو رہے تھے، پاکستان کے اندر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکثر صارفین رمل علی کی ویڈیو کو لے کر بحث کر ہے تھے، ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ویڈیو کے حوالہ سے بات کی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے رمل کا نام نہیں لیا، وہ ریحام خان ہے جس نے رمل علی کا نام لیا ہے۔ میں ایک انویسٹی گیٹیو جر نلسٹ ہوں، میر اکام کڑیاں ملانا ہے۔پاکستان کا وزیر داخلہ ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ میں نے عمران خان کی ویڈیو دیکھی ہے۔ اور پھر وزارت داخلہ کی بیٹ کرنے والا ر پورٹر اعزاز سید کہتا ہے کہ ایک طاقتور وزیر نے مجھے بتایا ہے کہ اس نے ویڈیو دیکھی ہے، اور وہ خواجہ سراء کے ساتھ ہے۔ اعزاز سیدنے رانا ثناء کا نام نہیں لیا لیکن وہ رانا ثنا کا جواب رانا ثناء اللہ کے لہجے میں بتانے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ رپورٹر کے تعلقات سب سے زیادہ اپنی بیٹ کے وزیر سے ہی تعلقات ہو سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ طاقت والی منسٹری وزارت داخلہ ہی کبھی جاتی ہے۔ یہ باتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔اس کے بعد جب آپ عمران خان کی زندگی میں کسی خواجہ سرا کا ذکر ڈھونڈتے ہیں تو سیدھی نظر ریحام خان کی کتاب پر جاتی ہے۔ اور ریحام خان اسکا ذکر اس طرح کرتی ہیں کہا ایک خاتون صحافی نے انہیں مل کر کچھ بتانے کا عندیہ دیا، جب میری اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ اداکارہ ریشم نے مجھے مخبری دی ہے کہ خواجہ سرا ڈانسر اس وقت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے کیونکہ اس نے عمران خان کو حال ہی میں سروسز دی ہیں۔ صفحہ نمبر273پر ریحام خان لکھتی ہیں تحریک انصاف کے ایک انتہائی سینئر لیڈر نے مجھے بتایا کہ کیسے خان اور رمل ایک فنکشن میںinvited تھے اور ایک دم سے اکھٹے غائب بھی ہو گئے۔ یعنی ریحام کے مطابق یہ خبر اسے سو مختلف جگہوں سے کنفرم ہوئی تھی اور کچھ چیزیں اسے عظیم آدمی نے خود بھی بتائی تھی۔

اوکاڑہ یونیورسٹی،غیر اخلاقی ویڈیو وائرل، کیمرہ مین پر مقدمہ درج

فیصل مسجد کے مدرسہ سے بچہ لاپتہ،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

پولیس جلاد بن گئی،تشدد سے ملزم مار دیا، لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے 7 لاکھ کی پیشکش

Leave a reply