رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سات ماہ بعد بھی رانا ثناء اللہ پر ایک گرام ہیروئن ثابت نہیں ہو سکی۔ہر پیشی پر عدالت شہریار آفریدی کے ثبوتوں کا انتظار کرتی ہے۔شہریار آفریدی صاحب جان اللہ کو دیں اور ثبوت عدالت کو دیں۔عدالتیں قسمیں کھانے پر نہیں گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی پر فیصلے دیتی ہیں۔رانا ثناء اللہ میاں نوازشریف کے بہادر سپاہی ہیں جس کی سزا ان کو مل رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے رانا ثناء اللہ کی کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری ہربے استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پوری حکومت رانا ثناء اللہ کی سچائی برداشت کی ہمت نہیں رکھتی۔سپیکر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔سپیکر اسد قیصر پاکستان کی جمہوری تاریخ کے کمزور ترین سپیکر ثابت ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کے اہلخانہ کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہونگے اور جھوٹوں کے چہرے بے نقاب ہونگے.

انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی سماعت ہوئی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔ رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقدمے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تو سابق صوبائی وزیر قانون کو اُن کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے اُن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا اور رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

Shares: