رانا ثناء اللہ گھر کے اخراجات سے تنگ کیوں؟ عدالت میں دی دہائی

رانا ثناء اللہ گھر کے اخراجات سے تنگ کیوں؟ عدالت میں دی دہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل اے این ایف نے عدالت میں کہا کہ دستاویز کی تمام نقول فراہم کردی ہیں،عدالت کیس فائل دیکھ سکتی ہے ۔

وکیل رانا ثنااللہ نے عدالت میں کہا کہ اے این ایف نے 100 سے زیادہ افراد تحقیقات کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے لوگوں کے بیانات قلمبند کیے تھے؟ اے این ایف پراسیکیوٹر نے کہا کہ 17 سے 18 افراد کی کاپیاں موجود ہیں

رانا ثنااللہ کے وکیل نے بیانات کی دی گئی کاپیوں پر اعتراض لگا دیا،وکیل نے کہا کہ پراسکیوشن نے جو کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی ہی نہیں جا رہیں،

وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیلری اکاﺅنٹ کو ڈی فریز کیا جائے ،شناختی کارڈ بھی بلاک کر رکھے ہیں ، ملزم گھر کے اخراجات سے تنگ ہے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنا مہنگا وکیل کیا ہوا ہے اور آپ کہتے ہیں خرچے سے تنگ ہیں، فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بارممبر ہیں ایک پائی بھی فیس نہیں لی ۔

انسداد منشیات عدالت لاہو رمیں رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی گئی،رانا ثنااللہ کو فرد جرم عائد کرنے کےلیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا، بعد ازاں عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکیل کی استدعا پر تاریخ تبدیل کر دی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا بھی حکم واپس لے لیا

انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Comments are closed.