وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے ،جب ایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ایسا کاروبار کریں گے تو پھر قوم کی عزت کا جنازہ نکلے گا.
جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کے ووٹ لینے والے پی پی اور مسلم لیگ ن جو رانا ثناء اللہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ 1200 افراد جو منشیات کے کیسوں میں جیلوں میں بند ہیں ان کے بارے مٰیں کیوں خاموش ہیں.
رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف
جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی
شہر یار آفریدی کے ہمراہ ڈی جی اے این ایف بھی موجود تھے.
رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران
شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم گواہ ہیں ،تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، رانا ثنا ء اللہ کا تعلق بین الاقوامی ریکٹ سے ہے، فیصل آباد میں ایک بندہ گرفتار ہوا تھا،جس کے بعد ہم نے کام کیا، تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی اور اس کی موومنٹ کو چیک کیا گیا اس کی فوٹیجز ہمارے پاس موجود ہیں. گاڑی کی موومنٹ ، نمبر پلیٹ سب پیش کیا جائے گا، تین بار روکا گیا لیکن وہ نہیں رکے، تمام چیزیں عدالت میں پیش کی جائیں گی. لوگ کہتے ہیں کہ ریمانڈ کیوں نہیں لیا؟ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے، 15کلو ہیروئن نہیں،ملکی سالمیت کا سوال ہے ،
رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے
رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
وزیر ممکت کا مزید کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کو ناکوں پر نہیں روکا جاتا وہ آسانی سے موو کرتے ہیں، مہینے مٰیں 15 کلو ہیروئن جس کی مالیت پندرہ سولہ کروڑ ہے اس کی سمگل کریں، یہ لاہور اور اس سے باہر جانی تھی، عالمی سطح پر ہم مشکل حالات کا شکار ہیں، کیا ماضی کی حکومتوں نے اس چیز کو پروموٹ کیا،اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچے گا ہم نے بڑے لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالنا ہے .
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع
اے این ایف کے ڈی جی عارف ملک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس بہت زیادہ منشیات پکڑی، پاکستان میں ہم افغانستان سے آنے والی منشیات کو روک رہے ہیں ، ہم نے کافی ملزموں کو گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں سزائیں دیں، ہم نے ثبوت کے ساتھ بندے کو پکڑا،رواں سال 100میٹرک ٹن سے زائدمنشیات پکڑی ،
عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ سکولوں میں پھیل رہی ہے ،ہمیں بڑے بڑے فیصلے کرنے ہیں، نشہ بہت ساری برائیوں کو جنم دیتا ہے، اے این ایف نے منیشات کے خلاف ملک بھر میں پروگرام کئے، میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی ڈرگ کے خلاف آواز اٹھائی، ہم میڈیا کی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے،
شہر یار آفریدی نے کہا کہ قوم کو بتانا ہے کہ اے این ایف کی مثال دیں ،پاکستان میں 29 پولیس سٹیشن ہیں اور 3 ہزار کی تقریبا افرادی قوت ہے ،بارڈر پر نظر رکھی ہوئی ہے تا کہ افغانستان سے منشیات کی سپلائی نہ ہو، ملک کے اندر سے بھی مشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں، انٹرنیشنل طور پر بھی منشیات کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں.
شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں، صرف ان لوگوںکو پکڑ کر پیش کیا جائے جو پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں ؟ اب بڑوں پر ہاتھ ڈالا گیا، ہم نے اللہ کو جان دینی ہے، بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے گا، ہماری صفوں میں کوئی بھی ایسا ہو گا تو اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا.
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی