رانا ثناء اللہ نیب میں پیش، نیب نے کیا سوال کئے؟ سوالنامہ منظرعام پر آ گیا

rana sanaullah

رانا ثناء اللہ نیب میں پیش، نیب نے کیا سوال کئے؟ سوالنامہ منظرعام پر آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نیب لاہور میں پیش ہو گئے،نیب لاہور کی جانب سے رانا ثنااللہ کو طلبی کا نوٹس 27 دسمبر کو بھجوایا گیا تھا،نیب لاہورنے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابات مانگے،سیاست میں آنے سے قبل اور بعد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں،

نیب نے رانا ثناء اللہ سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ سیاست کب شروع کی اور کتنی بارپبلک آفس ہولڈ کیا،کیا آپ کےعلاوہ کوئی سیاست میں ہے؟آپ کے کون کون سے کاروبار ہیں؟تفصیلات بتائیں،کیا آپ کےخاندان میں کوئی اور سیاست میں ہے؟آپ ابھی کون سا کاروبار کر رہے ہیں؟آپ اور آپ کی فیملی کے نام کون کون سی جائیدادیں ہیں؟20سال کے دوران کون کون سی جائیدادوں کی خریدوفروخت کی؟

نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے، رانا ثناء اللہ سے نیب تحقیقات کرے گا

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے جنہیں آج نیب نے طلب کر لیا،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Comments are closed.