رانا ثناءاللہ ضمانت، فردوس عاشق اعوان نے کئے اہم انکشافات

0
39

رانا ثناءاللہ ضمانت، فردوس عاشق اعوان نے کئے اہم انکشافات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا کیس بہت واضح ہے یہ کریڈٹ اے این ایف کو جاتا ہے جس نے جرات اور بہادری سے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا، قانون کے کٹہرے میں سب برابر ہیں،اگر اے این ایف نے کسی کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ،کسی کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور ایسی صورتحال میں سپہ سالار بدلے نہیں جاتے، ہر قوم اپنے کمانڈر کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے، پوری امید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے وقت ساری پارلیمنٹ یک زبان ہو گی۔ وزراءکے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو بے گناہی کے سرٹیفکیٹ دینے والوں کے ذہنوں میں ابہام ہے، رانا ثناءاللہ کیس کا چارج فریم تب ہو گا جب ٹرائل شروع ہو گا، ان کے کیس میں تو ابھی ٹرائل شروع ہونا ہے، چالان پیش ہونے کے بعد چارج فریم ہوتا ہے، رانا ثناءاللہ کے وکلاءٹارگٹ کر کے عدالتی کارروائی روکنے کی کوشش کرتے رہے، ان کے وکیل بہانوں سے تاریخیں لیتے رہے جس کی وجہ سے ٹرائل شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ اگر بے گناہ ہیں تو عدالت فیصلہ دے گی، ان کی ضمانت ہوئی ہے، کیس ختم نہیں ہوا۔ ڈرگ کورٹ میں آج تک 15 کلو ہیروئن والے ملزم کی ضمانت نہیں ہوئی۔ رانا ثناءاللہ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے عدالت سے ایسے باہر آ رہے تھے جیسے عدالت نے انہیں ورلڈ کپ ہاتھ میں تھمایا ہو ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے عدالتوں کے فیصلے قابل احترام ہیں، ہمیں مل کر عدالتی نظام کو موثر بنانا ہے اور قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنانا ہے۔ کیا نیوایئر اور کرسمس منانے کا حق صرف شریف فیملی کو ہے، اس ملک کے آئین و قانون پر پابندی ہر شخص پر فرض ہے، آئین و قانون میں اس بات کی گنجائش نہیں کہ مریم نواز کو والد کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور رہنماﺅں کو طبی بنیادوں پر ضمانتیں ملیں ۔ اگر اپوزیشن سیاسی مقاصد اور سیاسی عزائم کو سامنے لا کر بلیک میلنگ کر کے کوئی ذاتی ایجنڈا لانے کی کوشش کرے گی تو پاکستان کی تاریخ میں ان کا نام اچھے الفاظ میں نہیں لکھا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

Leave a reply