مزید دیکھیں

مقبول

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات...

کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ...

دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے...

امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم...

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے...

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ اےاین ایف والوں کا اب کون ساپراسیکیوٹرہے؟ کئی باراے این ایف نے پراسکیوٹرتبدیل کیا،اب اس کیس میں پراسیکیوٹرکون پیش ہوگا؟ اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوٹرصلاح الدین پیش ہوں گے جس پر عدالت نے کہا کہ تحریری نوٹیفکیشن ہوا ہے یا زبانی باتیں ہیں،آپ پراسیکیوٹرکا تحریری حکم نامہ لے کرآئیں .

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہماری 2 ضمانت کی درخواستیں ہیں، ایک درخواست سیف سٹی کیمروں کی ویڈیوکی ہے .ہمیں سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے،دونوں درخواستوں پردلائل مکمل ہوچکے، جس پر عدالت نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ کیسزکی سماعت کرسکتاہے،

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ضمانت کی درخواستیں بھی ارجنٹ نوعیت کی ہیں ،عدالت نے راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبرتک توسیع کر دی

منیشات کیس، رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا ،کوئی ڈٰیل نہیں ہو گی، رانا ثناءاللہ

 

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan