رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مریم نواز کا دعویٰ

0
43
مریم نواز تمام مصروفیات ترک کر کے اچانک اسلام آباد روانہ

رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مریم نواز کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن کا فیصلہ آنے پر ن لیگ کے رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنے کے لیے مکمل سازش کی گئی تھی،

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گولیاں چلتی رہیں، ایسی فضا پیدا ہوئی لوگوں کو ووٹ ڈالنا مشکل ہوگیا، دھاندلی کے حربوں پر الیکشن کمیشن بھی حیران ہوگیا،عمران خان کے خلاف فیصلہ آنا چاہیے تھا، دھاندلی کرنے والوں کیخلاف فیصلہ نہیں آئیگا،انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا،دھاندلی کا راستہ ہم نے روک دیا ہے،

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، عمران خان کی دھاندلی بےنقاب ہوگئی،کس کس نے سازش کی جب تک سامنے نہیں آئے گا،انصاف نہیں ہوگا،

ن لیگ کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے،ووٹ چوروں کا آیندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کروں گی، آج کا فیصلہ ہر لحاظ سے ایک تاریخی فیصلہ ہے میں ڈسکہ کی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ ان کی آواز سنی گئی.میں میڈیا کی بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے بھرپور آواز اٹھائی.اللہ کا شکر ہے آج سرخرو ہوئے ہیں،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔۔۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔

قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے،18 مارچ کو دوبارہ اس حلقے میں انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات فیصلہ، حکومت کا ردعمل بھی آ گیا، شبلی فراز بھی بول پڑے

Leave a reply