دیور کو رسی سے باندھ کر ،لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے تین ملزم گرفتار
حب سٹی پولیس کی کاروائی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان سندھ ضلع جامشورو سے گرفتار کر لئے گئے، ایک ملزم کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان سے متاثرہ لڑکی کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا
ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی اپنے دیور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کراچی سے حاجی بچو گوٹھ آ رہی تھی۔ پلال گوٹھ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے لڑکی اور مرد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے چیکو باغ لے گئے ۔ مرد کو درخت سے باندھ کر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور موبائل فون چھین کر چھوڑ دیا تا کہ بروقت کسی کو اطلاع نہ دی سکے
پولیس نے اطلاع کے بعد لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا میڈیکل رپورٹ تصدیق ہونے کے بعد ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے ملزمان کے گرفتاری کے لئے ایس ایچ او حب سٹی کو ٹاسک دیا ۔ ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے واردت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو کراچی ایکسائز سے تصدیق کروایا ۔ جس سے ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ایس ایچ او حب سٹی عطاءاللہ نمانی نے گزشتہ شب پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں کرتے ہوئے تین ملزم کو کوٹڑی ضلع جامشورو سندھ سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم نعیم پلال ، فرقان پلال ، امتیاز پلال کو گرفتار کر کے حب سٹی منتقل کردیا ۔ ملزمان کے ایک ساتھی کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے متاثرہ لڑکی کی موبائل فون برآمد کرلیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج








