گن پوائنٹ پر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار،رات گئے بدمعاشوں کیخلاف آپریشن
گن پوائنٹ پر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار،رات گئے بدمعاشوں کیخلاف آپریشن
لاہور پولیس نے رات گئے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف آپریشن کیا
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر رات گئے آپریشن کیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والوں کو دھر لیا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 09 بدمعاشوں کو دھر لیا گیا، خاور ڈوگر اور صابر عرف کالی نے تھانہ ملت پارک حاضری لگوائی، نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی حاضری لگوائی، آصف شاہ امیر علی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ حاضری لگوائی ذوالفقار علی عرف بھٹو نے تھانہ نواں کوٹ حاضری لگوائی، ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانہ لائی اور حاضری لگوائی
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں،تھانہ جات میں بدمعاشوں کی حاضریوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے تمام ایس ایچ اوز کو بدمعاشوں کی حاضریاں بروقت کروانے کا حکم دے دیا
دوسری جانب گن پوائینٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والاریکارڈ یافتہ متحرک گینگ گرفتارکر لیا گیا ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرساندہ پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے ڈکیت گینگ کے 02 ارکان فاروق عرف فاروقی اور ذوالفقار گرفتار کئے گئے ہیں،ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 13 موٹرسائیکلز۔02 پسٹلز وگولیاں۔61 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے 04 موبائل فونز اور مجموعی طور پر 06 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے، ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، چوری کی گئیں موٹرسائیکلز کے مقدمات تھانہ مصری شاہ۔ نولکھا۔ داتا دربار۔لاری اڈہ بھاٹی گیٹ۔ شاہدرہ۔ لوئرمال۔ گوالمنڈی اور ساندہ میں درج تھے۔ایس ایچ او ساندہ وقار بخاری کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او ساندہ وقار بخاری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی
@MumtaazAwan
اب پولیس عوامی مسائل کے حل کے لئے خود شہریوں کی دہلیز پر ہوگی ،سربراہ لاہور پولیس کا فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آیا،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر آج گریٹر اقبال پارک میں کھلی کچہری لگائیں گے، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال سمیت دیگر افسران بھی موقعہ پر موجود ہونگے، لاہور پولیس کی طرف سے 04 بجے سے 06 بجے تک تمام ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگیں گیں، کھلی کچہریوں میں ڈویژنل ایس پی انوسٹی گیشن، ایس آپریشن، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ او بھی شامل ہونگے، ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سٹی ڈیژن میں تھانہ بادامی باغ میں کھلی کچہری منعقد ہوگی، اقبال ٹاون ڈویژن میں تھانہ نواں کوٹ میں کھلی کچہری لگے گی،ماڈل ٹاون ڈویژن میں تھانہ تھانہ اچھرہ میں کھلی کچہری منعقد ہوگی، صدر ڈویژن میں تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری لگے گی،کینٹ ڈویژن میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں کھلی کچہری لگے گی، سول لائنز ڈویژن میں تھانہ مغلپورہ میں کھلی کچہری لگے گی،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، اب پولیس عوامی مسائل کے حل کےلئے خود شہریوں کی دہلیز پر آئے گی،کھلی کچہری موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری نمٹا جائے گا، کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں خلاء ختم ہوگا ،
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ لاہور پولیس نے انسداد پتنگ فروشی کے حوالہ سے لاہور کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے،خونی کھیل کے کاروبار میں ملوث ملزم یسین گرفتار کر لیا گیا،ملزم پشاور سے مال لیکر آتا اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا، ملزم یسین عرصہ دراز سے یہ خونی کھیل کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کے ساتھی عمران کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ملزم کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار سے زائد پتنگیں, 1000 چرخیاں, 2230 پنے ڈور, 4000 کچھی ڈور برآمد کی گئی ہیں،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے ہرگز نہ بچ سکیں گے,عوام الناس اس خونی کھیل کے خاتمہ کے لیے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ,پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی جارہی ہے ،پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے، شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس