رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان ، عوام پریشان

0
52

(غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

رمضان المبارک کی آمدآمدہے اور لوگوں نے اِس مبارک مہینہ کا استقبال روزافزوں مہنگائی سے کرنے کی ٹھان لی ہے‘سبزی اور فروٹ سے لیکر آٹا‘چینی‘دال‘مرغی کا گو شت غرضیکہ ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں اور جو کہاکرتے تھے کہ میرے پاس ٹیم ہے جس نے ہر لحاظ سے ہوم ورک کیاہواہے کہ عوام کو کوئی مسئلہ ہوگا اُس کا حل ڈھونڈلیں گے‘لوگ اُس رہنما اور لیڈر کو ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار ایم یسیٰن فرخ کمبوہ سابق ممبرایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اُس لیڈرکو اقتدار ملے تین سال ہونے کو ہیں اور تین ماہ میں پاکستان بدلنے والی ٹیم نظرنہیں آرہی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تبدیلی ماسٹرنے پہلے اسدعمرکو معاشی ٹیم کا قائدبنایا جس کے ایماء پر انہوں نے کروڑوں گھراور کروڑوں نوکریاں دلوانے کے غیر حقیقی وعدے کئے‘اُس کے بعد شبرزیدی کو آزمایا گیا۔بعدازاں حفیظ شیخ کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردیا جس نے پاکستانی عوام کو اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا وار پاکستا نی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھدیااب اُن کو بھی ناکام ڈیفالٹرکرکے نیاوزیرخزانہ اور نیامشیرخانہ لایاگیاہے اورندیم بابر نے جب کروڑوں کا ٹیکہ لگادیا تو اُس کو بھی نکال دیاگیالوگ ڈھونڈ رہے ہیں کہ وہ مخلص حقیقی لیڈر کب آئے گا جب واقعی ڈوبتی کشتی پار لگائے گا۔

Leave a reply