راوی اربن پروجیکٹ ،عدالت نے خریدوفروخت پر لگائی پابندی

0
45

راوی اربن پروجیکٹ ،عدالت نے خریدوفروخت پر لگائی پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہور ہائیکورٹ میں آلودگی سے بچاو کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر ایل ڈی اے مراوی اربن ڈویلپمنٹ سمت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مارچ کو جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے راوی اربن پروجیکٹ کے لیے حکومت کو لینڈ کی خرید و فروخت کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین میں زمین کی خرید و فروخت جس طرح کی گئی وہ ناقابل تلافی ہے۔ حکومت نے عوام کو جو تاثر دیا اسکا جواز نہیں بنتا تھا۔راوی اربن پروجیکٹ پر لینڈ ایکوایر نہی ہوئی نہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا ۔لینڈ حاصل کیے اور مالیاتی اسسٹنٹ کے بغیر حکومت زمین حاصل نہین کر سکتی ۔ایسا کیے بغیر زمین کس طرع ایکوائر کی جا سکتی ہے ۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو ماحولیاتی اثرات کے جائزہ کے لیے راوی اربن پروجیکٹ کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی عدالت نے پنجاب حکومت 2 ہفتوں میں انوایرمنٹ پروٹیکشن کونسل بنانے کی ہدایت کررکھی ہے

جسٹس شاہد کریم نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکومت کو ایر کوالٹی سٹینڈرڈ کا جائزہ لینے پر زور دیا تھا عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیاپاکستان ہاوسنگ پروجیکٹ کا ماحولیاتی جائزہ کرویا جائے, گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ اب زگ ذیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے ہی کام کرسکیں گے

Leave a reply