دریائے راوی پر بننے والی غیر قانونی تعمیرات جلد گرا دی جائینگی،متعدد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو حتمی نوٹسز جاری کر دیے گئے،حکم امتناہی لینے والے مالکان کیخلاف جنگ عدالتی فورم پر لڑی جائے گی۔
روڈا انتظامیہ نے اپنی حدود میں بننے والی غیر قانونی اسکیموں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا درجنوں ہاوسنگ سو سائٹی جو کہ دریا کے اندر اور باہر بنی ہوئی ہیں وہ بلا اجازت وقوع پذیر ہوئیں ایسی تعمیرات کوہرگر برداشت نہ کیا جائے گا۔ روڈا اپنے ماسٹر پلان کے مطابق رہائشی اسکیموں کو بنائے گا اور اس ماسٹر پلان کے مخالف جو بھی اسکیم ہوئی اس کو منہدم کر دیا جائے گا۔روڈا اتھارٹی کی طرف سے چند روز قبل ہونیوالے پارک ویو ہاسنگ سوسائٹی آپریشن کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کی انتظامیہ نے راوی شہر حدود میں 8 ہزار کینال اراضی پر دریاکنارے قبضہ کیا اور پھر اس کو شہریوں کو دھوکے میں رکھتے ہوئے فروخت کرنا شروع کر دیا جس پر کارروائی کی گئی اور مزاحمت پر روڈا اور ضلعی انتظامیہ کے افسر بھی زخمی ہوئے۔
نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟
علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس
علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟
ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت
علاوہ ازیں اسی حوالے سے روڈا نے پارک ویو سو سائٹی کے اشتہاری مہم رکوانے کیلئے پیمرا کو خط بھی لکھ دیا ہے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے اس اقدام پر روڈا کی شہریوں سے بھی اپیل کی وہ ایسی اسکیم میں پلاٹوں یا گھروں کی خرید وفروخت نہ کریں۔مزید براں روڈا انتظامیہ نے لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اس ایریا میں لینڈ مافیا کی کوئی عمارت کھڑی نظر نہیں آئے گی۔
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا