لاہور:راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

قبل ازیں پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں واقع نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی پھیل گئی اور عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کے مختلف وارڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہم کی جارہی ہے۔

Shares: