راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔

0
32

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر کاروائی پر قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ٖغلام شبیر 24 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتول کے بھائی زبیر نے درخواست دی کہ شہزاد نے غلام شبیر اور ریاست خان کے ہمراہ چک جلال الدین کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی محمد نوید کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر احمد نواز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام شبیر کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی پولیس کی ایک اور کاروائی میں اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرم عاقب سلطان اور عاصم طالب کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرمان نے سال 2020 میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ثمینہ بی بی کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو گرفتارکرلیاہے۔ اشتہاری مجرم سال 2019 سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Leave a reply