راولپنڈی؛ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات

0
64
crime

راولپنڈٰی: ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے پونے پانچ کروڑروپے لوٹ لیے

راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں قائم نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ڈاکو جوتوں کے تاجر شیخ اقبال کے ڈرائیور سے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

واردات کے حوالے سے شیخ اقبال نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں جوتوں کا کاروبار ہے اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا ہوں ڈرائیور کو رقم دے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 7 میں واقع گھر بھیجا تھا،ڈرائیور گھر کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے رقم والا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات شام ساڑھے چار بجے کے قریب ہوئی لیکن متاثرہ شہری نے پولیس کو تاخیر سے اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری واضح نہیں کررہا کہ اتنی بڑی رقم کیش کی صورت میں محض ڈرائیور کے ہاتھ کیونکر بھجوائی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واردات کی تمام زوایوں سے چھان بین کررہے ہیں. جائے وقوعہ کی جانب جانے والے تمام راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی دیکھی جارہی ہیں۔

Leave a reply