اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، وکیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں،آر او کی جانب سے جو فارم 47 تیار کیا گیا اس میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا، اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویپ سائٹ پر ایک اور فارم 47 اپلوڈ کیا گیا، ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی استدعا ابھی بھی وہی ہے نئے فارم 47 سے کوئی فرق تو نہیں پڑا؟ وکیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ جی مائی لارڈ ہماری درخواست پر نئے فارم 47 سے فرق نہیں پڑا،
سکندر سلطان راجہ سے امید کرتا ہوں وہ میری ماں کو انصاف دے گا، عثمان ڈار
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ، ریحانہ ڈار،سلمان اکرم راجہ مریم نواز ،عطا تاڑر سمیت دیگر کی کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی. عثمان ڈار لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عثمان ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا، خواجہ آصف اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن سے ہارا ہے، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال سمیت دیگر کے خلاف استغاثہ کروں گا، ڈی پی او حسن اور آر او اقبال اس دھاندلی میں ملوث ہیں، سکندر سلطان راجہ کا مشکور ہوں اس نے سیالکوٹ کی سیٹ پر حکم امتناعی دیا،میں سکندر سلطان راجہ سے امید کرتا ہوں وہ میری ماں کو انصاف دے گا، لاہورہائی کورٹ میں نوٹیفیکیشن رکوانے کی استدعا کرنے کے لیے آئے ہیں، مطالبہ کرتا ہوں میری والدہ کے حلقے کا الیکشن دوبارہ کرایا جائے، جس طرح ڈاکا ڈالا گیا ہے ایسے تو کوئی ووٹ ڈالنے بھی نہیں جائے گا،خواجہ آصف 3 الیکشن ہار چکے ہیں، اس دفعہ بھی خواجہ آصف 354 پولنگ اسٹیشنز سے ہارے ہیں، ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، خواجہ آصف اور ان کی ٹیم نے آج تک ایک بھی فارم 45 پبلک نہیں کیا، ہم اپنے تمام فارم 45 سب کے سامنے پیش کر چکے ہیں،میری والدہ ان کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہی ہیں، والدہ 50 ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں انہیں ہرا دیا گیا، میں نے سیاست چھوڑ دی ہے لیکن والدہ کو نہیں چھوڑ سکتا،نواز شریف کو پتہ چل گیا تھا کہ شکست ہوگئی ہے، ایک نہتی عورت کو انتخابی مہم تک کی اجازت تک نہیں دی گئی، سیالکوٹ کے ووٹرز کی توہین کی گئی ہے.
سیالکوٹ این اے 71 آزاد امید وار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر دیا، ریحانہ ڈار نے سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا،ریحانہ ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں خواجہ آصف ریٹرنگ افسر ااور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار
کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی
آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا
قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر
تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا
آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی